ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی بلی کو مار کر کھا جانے کے ایک واقعے کو تارکین وطن کے خلاف استعمال کر رہے تھے تاہم ملزمہ امریکی شہری نکلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں عدالت نے 27 سالہ خاتون کو بلی کو مار کر کھانے کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنا دی۔
پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس جب مذکورہ خاتون کو گرفتار کرنے گئی تھی ان کے کیمروں میں خاتون کے بلی کو کھانے کے مناظر محفوظ ہو گئے تھے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئی تھی تو ڈونلڈ ٹرمپ اپنی صدارتی مہم چلا رہے تھے اور انھوں نے دعویٰ کیا کہ ہیٹی سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن پالتو بلیوں اور کتوں کو مار کر کھا رہے ہیں۔
ٹرمپ کے حامیوں نے بھی مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر تارکین وطن کے خلاف استعمال کیا تھا۔
تاہم اب تصدیق ہوئی ہے کہ بلی کو مار کر کھانے والی خاتون کوئی تارکین وطن نہیں بلکہ امریکی شہری ہیں۔