لاہور: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی کار کو کینال روڈ پر حادثہ

صوبائی وزیر حادثے میں محفوظ رہیں جنہیں دوسری گاڑی سے روانہ کردیا گیا


ویب ڈیسک December 04, 2024

لاہور:

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی کار کو کینال روڈ پر حادثہ پیش آیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق عظمیٰ بخاری کی کار کو جی او آر سے پنجاب یونیورسٹی جاتے ہوئے جیل روڈ انڈر پاس کے نیچے حادثہ پیش آیا، عظمیٰ بخاری حادثے میں محفوظ رہیں۔

عظمیٰ بخاری پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ کی اسکالرشپ کی تقریب کے لیے جارہی تھیں جنہیں متبادل گاڑی میں پنجاب یونیورسٹی روانہ کردیا گیا۔

حادثے میں صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی گاڑی بھی ہٹ ہوئی، پہلی گاڑی کی اچانک بریک لگنے سے رکشا تین گاڑیوں کی زد میں آیا۔

صوبائی وزراء عظمیٰ بخاری اور سردار رمیش سنگھ اروڑہ اپنی اپنی سرکاری گاڑیوں میں سوار تھے، گاڑیوں کے تصادم کی نتیجے میں سردار رمیش سنگھ اروڑہ بھی محفوظ رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔