ڈی چوک احتجاج، پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا


ویب ڈیسک December 04, 2024

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے شعیب شاہین کی درخواست کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ عدالت نے شعیب شاہین کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کی۔ شعیب شاہین کی ضمانت 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔ عدالت نے 19 دسمبر کے لیے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں