سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں رد و بدل نہیں ہوا، چاندی کی قیمت بھی مستحکم


اسٹاف رپورٹر December 04, 2024

کراچی:

سونے کی مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں ردوبدل نہ ہونے کی وجہ سے آج فی تولہ قیمت 2 لاکھ  75 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2640ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 275200روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 235940روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ 

دریں اثنا  ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں