بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر جونیئر ہاکی ایشیا کپ جیت لیا

مسقط میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان 3-5 سے شکست دی


ویب ڈیسک December 04, 2024

جونیئر ہاکی ایشیاکپ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 3-5 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

عمان کے دارالحکومت مسقط میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کے کپتان حنان شاہد نے میچ کے پہلے کوارٹر میں گول کر کے قومی ٹیم کو سبقت دلائی تاہم تھوڑی دیر بعد بھارت اریجیت سنگھ ہوندل نے برتری کو برابر کردیا۔

کھیل کے دوسرے کوارٹر میں اریجیت کے فلِک نےبھارت کو 1-2 کی برتری دلا دی جس کو چند ہی لمحوں بعد دلراج سنگھ نے 1-3 میں بدل دیا۔

دوسرے کوارٹر کے اختتام پر سفیان خان نے پاکستان کی جانب سے دوسرا گول کر کے برتری کو کم کیا۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے سفیان خان نے پاکستان کے لیے تیسرا گول داغ کر برتری کو ختم کر دیا اور کوارٹر کا اختتام 3-3 کے اسکور پر ہوا۔

چوتھے کوارٹر میں بھارتی ٹیم نے دو گول داغ کر برتری کو 3-5 تک بڑھا دیا جس کو پاکستان کی ٹیم میچ کے آخر تک ختم نہ کر سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں