کرم میں کالعدم تنظیموں نے سیکڑوں گھروں کو جلادیا ان کے خلاف آپریشن کیا جائے، مظاہرین کا احتجاج

کالعدم تنظیموں نے بگن، بادشاہ کوٹ و دیگر دیہاتوں میں گھروں کو جلایا، بگن بازار میں اربوں روپے کی دکانوں بھی جلائیں

پانچ روزہ جھڑپوں میں مجموعی طور پر ہلاکتیں 11 ہوگئیں

پشاور:

کرم کے عوام نے کالعدم تنظیموں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علاقے کو اسلحے سے پاک کرنے اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کرم کے عوام نے علاقے میں امن و امان کی خراب صورتحال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرم میں کالعدم تنظیموں کی جانب سے بہت ظلم کیا گیا، بگن، بادشاہ کوٹ اور دیگر دیہاتوں میں ہزار سے زائد گھروں کو جلایا گیا، بگن بازار میں اربوں روپے مالیت کی دکانوں کو بھی جلایا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کرم کو مکمل طور پر اسلحے سے پاک کیا جائے، کرم میں جلد سے جلد امن قائم کیا جائے، کرم میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔

Load Next Story