سانگھڑ: خاتون کو قتل کرکے اس کے نازک حصوں پر تیزاب پھینک کر لاش جلانے کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق سنجھورو تھانے کی حدود میں جنگل سے ایک خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور تعلقہ اسپتال منتقل کردیا۔
اسپتال کے ایم ایس کے مطابق مقتولہ خاتون کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان ہے، جسے انتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کو گولیاں مار کر اس کے جسم کے نازک حصوں پر تیزاب پھینکا گیا۔
ڈاکٹر شبیر چھینہ کے مطابق نامعلوم ملزمان نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد نازک حصوں پر تیزاب ڈالا اور پھر لاش کو آگ لگائی۔
پولیس نے مختلف پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔