معروف بھارتی اداکار کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا
مشہور ٹیلی ویژن اداکار یوونراج نیتھرون کینسر کے باعث انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار گزشتہ چھ ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور زیر علاج رہنے کے باوجود بیماری کے آگے زندگی کی جنگ ہار گئے۔
وہ اپنی اداکارہ اہلیہ دیپا مورگن اور دو بیٹیوں، ابینایا اور انچنا کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں جن کی جانب سے موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ آنجہانی اداکار کی آخری رسومات کی تفصیلات جلد اہل خانہ کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔