کے پی میں سینیٹ انتخابات کروانے سے متعلق دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر

پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری شیخ وقاص اکرم کی مقدمات تفصیل کے لیے دائر درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر

پشاور:

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کروانے کے لیے دائر درخواست کل پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

درخواست پر سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔

اسکے ساتھ، پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری شیخ وقاص اکرم کی مقدمات تفصیل کے لیے دائر درخواست بھی کل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

درخواست پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔

Load Next Story