کراچی: گھر میں اتفاقیہ گولی چلنے سے پولیس اہلکار جاں بحق

عبدالرحمٰن گھر میں اپنی ذاتی پستول صاف کررہا تھا کہ گولی چل گئی، پولیس


اسٹاف رپورٹر December 04, 2024

کراچی:

شاہ فیصل کالونی میں گھر میں اتفاقیہ گولی چلنے سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ شاہ فیصل کالونی کے علاقے سادات کالونی قلندری چوک مکان نمبر D-22 میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپرجناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑگیا۔

متوفی کی شناخت 29 سالہ عبد الرحمٰن ولد اکرم اعوان کے نام سے کی گئی جو ضلع کورنگی کی پولیس میں رات کی ڈیوٹی پرتعینات تھا۔

ایس ایچ اوشاہ فیصل ناصرمحمود کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار عبدالرحمٰن گھر میں اپنی ذاتی پستول صاف کررہا تھا کہ اتفاقیہ گولی چل گئی جو اس کے سینے میں لگی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش اہلخانہ کے حوالے کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں