آزاد کشمیر میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلیے بکتر بند گاڑیاں پہنچ گئیں

وزیر داخلہ آزاد کشمیر نے خود گاڑی چلا کر چیک کی، آئی جی کا بھی معائنہ


ویب ڈیسک December 04, 2024
فوٹو فائل

مظفرآباد:

آزاد کشمیر میں پولیس کیلیے خریدی گئی بکتر بند گاڑیاں مظفر آباد پہنچ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی سفارش اور حکومت کی منظوری کے بعد آزادکشمیر پولیس کیلئے بکتر بند گاڑیاں حاصل کر لی گئی ہیں اور یہ گاڑیاں مظفر آباد پہنچنا شروع ہوگئیں۔

بکتر بند گاڑیاں مظفرآباد پہنچنے پر وزیر داخلہ وقار نور اور آئی جی پولیس نے ان کا معائنہ کیا  جبکہ وزیر داخلہ نے خود اسے چلا کر دیکھا اور بتایا کہ  آزادکشمیر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بکتر بند گاڑیاں پولیس استعمال کر سکے گی۔

اس سے قبل آزادکشمیر پولیس کے پاس بکتر بند گاڑیاں موجود نہیں تھیں، نئی گاڑیوں پر آزادکشمیر پولیس کے لوگو پرنٹ کئے گئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں