وزیراعظم کا دورہ کامیاب، سعودی عرب اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جارہا ہے، وزیر اطلاعات
وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور شہباز شریف کی ملاقات بہت اہم رہی، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں جبکہ سعودی عرب پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جارہا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب کامیاب رہا، پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اہم ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں کے درمیان 6 ماہ میں یہ پانچویں ملاقات تھی، قریبی روابط اور باہمی اعتماد سے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدےحقیقت کا روپ دھار رہے ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب سے سرمایہ کاری کا فروغ اور معاشی تعاون میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے، مؤثرپالیسیوں سے ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور مہنگائی 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ ہواہے۔