بہن کی گرفتاری کے بعد نرگس فخری کی پہلی پوسٹ نے مداحوں کو چونکا دیا

حکام  نے عالیہ کو قتل کا مجرم قرار دے کر جیل منتقل کیا جہاں وہ فی الحال ریکارز آئی لینڈ میں قید ہیں

مشہور بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری کی بہن عالیہ فخری کو حال ہی میں نیویارک کے علاقے کوئینز میں دو افراد کی ہلاکت کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عالیہ پر اپنے سابق بوائے فرینڈ اور اس کے دوست کو آگ لگانے کے نتیجے میں قتل کرنے کا الزام ہے۔

نرگس فخری نے اس واقعے پر زیادہ تبصرہ نہیں کیا، تاہم حالیہ دنوں میں انہوں نے سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کی۔ اس پوسٹ میں نرگس اپنی آنے والی فلم ہاؤس فل 5 کے ساتھی اداکاروں جیکولین فرنینڈز اور سونم باجوا کے ساتھ نظر آئیں اور کیپشن میں لکھا، "We are coming..."۔

نرگس فخری کی اس پوسٹ نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا ہے، جو ان کے فلمی پروجیکٹ اور بہن کی گرفتاری کے بیچ توازن پر تبصرہ کر رہے ہیں۔ 

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ہاؤس فل 5 کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ فلم 6 جون 2025 کو ریلیز ہوگی، جس میں اکشے کمار، رتیش دیشمکھ، اور فردین خان بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

 

رپورٹس کے مطابق، علیا فخری پر اپنے سابق بوائے فرینڈ ایڈورڈ جیکبز اور اس کی دوست انستاسیا اسٹار اٹین کے قتل کا الزام ہے۔ یہ دونوں آگ لگنے کے نتیجے میں دھویں اور جھلسنے سے ہلاک ہوئے۔ 

حکام  نے عالیہ کو قتل کا مجرم قرار دے کر جیل منتقل کیا، جہاں وہ فی الحال ریکارز آئی لینڈ میں قید ہیں۔ عالیہ نے عدالت میں بے گناہ ہونے کی اپیل کی ہے، لیکن اگر وہ مجرم قرار پائیں تو انہیں عمر قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

Load Next Story