دنیا کے خوبصورت ترین ایئرپورٹ کا اعزاز ایک مسلم ملک نے حاصل کرلیا

دنیا کے خوبصورت ترین 400 ایئرپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی

اپنی خوبصورتی کے لحاظ سے دنیا بھر کے مسافروں کو دل کے موہ لینے اور اپنی سہولیات کے اعتبار سے مسافروں کی اولین پسند بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے ایئرپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پرکس ورسیلیز کے سالانہ انٹرنیشنل آرکیٹیکچر ایوارڈز کی فہرست میں 400 میں سے پہلے نمبر پر ابوظیبی کا زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کے زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو دنیا کا خوبصورت ترین فضائی اڈہ قرار دیا گیا ہے۔

خوبصورت ترین ایئرپورٹس کی فہرست میں دوسرے نمبر پر میکسیکو کے شہر زومپانگو میں واقع فیلیپی اینجلز انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو قرار دیا گیا ہے۔

سنگاپور کا چانگی ائیرپورٹ کا ٹرمینل ٹو تیسرے جب کہ بینکاک کا سوارنا بھومی ائیرپورٹ اور بوسٹن کا لوگن انٹرنیشنل ائیرپورٹ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

 

Load Next Story