این ڈی ایم اے کی جانب سے 2 روزہ "ونٹر فریز" سمولیشن ایکسرسائز کا انعقاد

اس مشق کا مقصد موسم سرما سے متعلقہ آفات بشمول شدید سرد موسم،اسموگ اور زلزلے سے نمٹنا تھا


اسٹاف رپورٹر December 04, 2024
فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی:

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 3 سے 4 دسمبر 2024 تک "ونٹر فریز" کے عنوان سے نیشنل سمولیشن ایکسرسائز (SimEx) کا انعقاد کیا، یہ تقریب این ڈی ایم اے کی قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ردعمل کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے،اس مشق کا مقصد موسم سرما سے متعلقہ آفات بشمول شدید سرد موسم،اسموگ اور زلزلے سے نمٹنا تھا۔

اس مشق میں کئی چیلنجنگ منظرناموں کا ایک سلسلہ شامل تھا،جیسا کہ شدید برفانی طوفان کا شمالی علاقوں سے ٹکرانا جس کی وجہ سے برفانی طوفان، سڑکوں میں رکاوٹیں، بجلی کی بندش اور ملک کے کچھ حصوں میں پھنسے ہوئے سیاح شامل ہیں۔

مشق نے شمالی بلوچستان اور جنوبی خیبرپختونخوا میں ایک بڑے زلزلے کی فرضی طور پرمشق کی،جس میں ریسکیو آپریشنز، طبی ردعمل اور دور دراز علاقوں میں انسانی امداد کو متحرک کرنے کی جانچ کی گئی۔

مزید برآں اسموگ نے ​​پنجاب،خاص طور پر لاہور میں شدید اسموگ کی صورتحال پر توجہ دی گئی، جس میں صحت کے اثرات، ہنگامی طبی ردعمل اور فضائی آلودگی کے خطرات کو روکنے کے اقدامات پر توجہ دی گئی۔

شرکاء میں مختلف ادارے، اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے نمائندے شامل تھے،شرکاء نے آفات سے نمٹنے کے لیے تیاریوں اور بروقت اقدامات کے لیےاین ڈی ایم اے کے فراہم کردہ پلیٹ فارم کو تسلیم کیا اور اپنی رائے اور تجاویز بھی دیں تاکہ مستقبل میں ممکنہ آفات سے بچا جا سکے۔

اس ایکسرسائز کی مدد سے آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے موثر ایکشن پلان تیار کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں