وزیرآباد حملہ کیس میں حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری

عدالت نے عدم حاضری پر عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں اور 14 گواہان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک December 04, 2024
فوٹو فائل

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرآباد حملہ کیس میں عدم حاضری پر پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں سمیت 14 گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرآباد حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کی عدالت میں ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم نوید مہر کو پیش کیا گیا۔

دوران سماعت گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ میڈیکل کرنے والے ڈاکٹرز کو عدالت نے بیان حلفی دینے کیلیے طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شہادت کیلیے نہ آنے والے پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت 14 گواہان کے وارنٹ جاری کیے اور انہیں گرفتار کر کے 11 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں