سلمان خان کی نئی فلم "سکندر" کی شوٹنگ کی دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں
بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم سکندر کے شوٹ کی دلچسپ تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
حیدرآباد کے فلک نما پیلس میں ہونے والے شوٹ کے دوران ایک رولز رائس فینٹم کار کا استعمال کیا گیا، جس کی نمبر پلیٹ نے خاص توجہ حاصل کی۔ گاڑی کی نمبر پلیٹ پر "GJ-03" درج تھا، جو راجکوٹ، گجرات کی نمائندگی کرتا ہے۔
فلم کے شوٹ میں استعمال ہونے والی پولیس کاریں بھی راجکوٹ سے جُڑی ہوئی تھیں۔ ان گاڑیوں پر "راجکوٹ پولیس" کے الفاظ گجراتی زبان میں تحریر تھے، جبکہ لوگو بھی نمایاں تھا۔ یہ انوکھا ٹچ فلم کی کہانی کو مزید دلچسپ بنانے کا عندیہ دیتا ہے۔
فلم کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس میں بڑے پیمانے پر ایکشن سینز شامل کیے گئے ہیں۔ حیدرآباد کے بعد فلم کی شوٹنگ ممبئی میں جاری ہے، جہاں ایک خصوصی ٹرین سیکوئنس شوٹ کیا گیا ہے۔ یہ سین سلمان خان کے کردار اور مجرموں کے گروہ کے درمیان خونی اور زبردست مقابلے کو دکھاتا ہے۔
فلم کے ذرائع کے مطابق، "یہ سین فلم کے بڑے ہائی لائٹس میں سے ایک ہوگا۔ سلمان خان کے ایکشن سے بھرپور انداز کو اس میں مزید ابھارا گیا ہے، اور ڈائریکٹر نے اسے انتقامی اور طاقتور بنانے کی ہدایت دی تھی۔"