افغانستان؛ طالبان نے خواتین پر نرسنگ اور مڈوائفری کے کورسز کرنے پر پابندی لگادی

طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے خواتین کی تعلیم اور ملازمتوں پر پہلے ہی پابندی عائد ہے


ویب ڈیسک December 04, 2024

افغانستان میں خواتین کو نرسنگ اور مڈوائفری کے کورسز کروانے والے اداروں کے سینئر ملازمین نے بتایا کہ طالبان نے یہ کورسز بند کرانے کا حکم دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر کے حکم پر جلد ہی خواتین کو صحت کے شعبے میں مختلف کورسز کرنے سے محروم کر دیا جائے گا۔

اس بات کا عندیہ کابل میں طالبان حکام نے ایسے کورسز کرانے والے تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرز سے ملاقات کے دوران دیا۔

اس ملاقات میں ان اداروں کے ڈائریکٹرز کو بتایا گیا کہ امیرِ طالبان کے حکم پر جلد ہی خواتین کو صحت عامہ سے متعلق مختلف کورسز کرنے سے روک دیا جائے گا۔

صحت عامہ کی وزارت کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ اس ملاقات میں تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرز کو پابندی کا کوئی جواز یا تفصیلات مہیا نہیں کی گئیں تاہم حکم نامہ آنے کے بعد اس پر فوری عمل درآمد کا کہا ہے۔

ایک تعلیمی مرکز کے ایک سینئر ملازم نے اے ایف پی سے گفتگو میں تصدیق کی کہ طالبان نے نرسنگ اور مڈوائفری کورسز پر پابندی سے پیشگی آگاہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت بننے کے بعد سے لڑکیوں کی سیکنڈری تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں پر تاحال پابندی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں