سول ایوی ایشن سے علیحدگی کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے آج ای کچہری کا انعقادکیاجائےگا۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئروائس مارشل ذیشان سعید ای کچہری کی میزبانی کریں گے، ای-کچہری میں مسافر حضرات اپنی شکایات، سوالات اور رائے براہ راست پیش کرسکیں گے، ای-کچہری صبح 11:00 بجے سے سول ایوی ایشن اور ایئر پورٹس اتھارٹی کے فیس بک پیجز پر لائیو اسٹریم کی جائے گی۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس اور ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جنرل ای کچہری کی معاونت کریں گے، ای کچہری کے دوران دیگر شعبوں کے ڈائریکٹرز بھی موجود ہوں گے۔
مسافر اپنے سوالات اور رائے کمنٹ باکس میں لکھ سکیں گے، شرکت کنندگان سے گزارش ہے کہ سوالات کے ساتھ رابطہ نمبر بھی فراہم کریں۔