کراچی میں خنک راتوں کا سلسلہ چندروزتک برقراررہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات کوکم سےکم پارہ 16جبکہ جمعے کو 14ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے

کراچی:

شہرمیں معتدل موسم کےساتھ خنک راتیں برقراررہ سکتی ہیں،بدھ کو شہرمیں دوسرے روزبھی بلوچستان کی معمول سے تیزرفتارہوائیں چلیں،صبح کے وقت دھند کے سبب حدنگاہ متاثرہوئی۔

کراچی میں بدھ کودوسر روزبھی بلوچستان کی شمال مشرقی خنک ہوائیں اثرانداز رہیں، معمول سے قدرے تیزہواؤں کی رفتار25کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

صبح کم سےکم پارہ 20.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا، بدھ کی صبح شہرکی فضاؤں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر3کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں بدستورشہرکا رخ کرسکتی ہیں جس کے نتیجے میں معتدل موسم کے ساتھ خنک راتوں کا سلسلہ اگلے چندروزتک برقراررہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کوکم سےکم پارہ 16جبکہ جمعے کو14ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

Load Next Story