کراچی؛ شاہ لطیف پولیس کا گٹکا ماوا اور مضر صحت کوکنگ آئل کے گودام پر چھاپہ، 2 ملزمان گرفتار

گودام سے 100 لیٹر سے زائد مضر صحت کوکنگ آئل، 200 کلو کتھہ، 80 کلو سے زائد چھالیہ اور6 کلو پیک شدہ گٹکا ماوا برآمد


اسٹاف رپورٹر December 04, 2024
(فوٹو: فائل)

شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر گٹکا ماوا اور مضر صحت تیل بنانے والے گودام پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مضر صحت کوکنگ آئل، بھاری مقدار میں چھالیہ،کتھہ اور تیارشدہ گٹکا ماوا برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر گٹکا ماوا اور مضر صحت تیل بنانے والے گودام پر چھاپہ مار کر2 ملزمان میر بخش اور پیرمحمد کو گرفتار کر لیا چھاپہ مار کارروائی کے دوران گودام سے 100 لیٹر سے زائد مضر صحت کوکنگ آئل، 200 کلو کتھہ، 80 کلو سے زائد چھالیہ اور6 کلو پیک شدہ گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے مطابق گرفتار ملزمان گٹکا ماوا تیار کر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے گرفتار ملزمان نے گٹکا ماوا تیار کرنے والی جگہ کو کوکنگ آئل کا گودام ظاہر کیا ہوا تھا گودام پر تیار ہونے والا مضر صحت کوکنگ آئل بھی غیر قانونی طریقے سے تیار کر کے فروخت کیا جاتا تھا۔

گرفتار ملزم میر بخش اس نیٹ ورک کا سرغنہ تھا اور غیر قانونی کاروبار کو کوکنگ آئل کے نام سے چلا رہا تھا۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش مزید بتایا کہ ان کے نیٹ ورک میں مزید ساتھی بھی شامل ہیں انھوں نے بتایا کہ شاہ لطیف پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں