سپریم کورٹ کا حکم: سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں سے فوتی کوٹا ختم کرنے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ کے زیر صدات کابینہ کا 5 گھنٹے طویل اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے


ویب ڈیسک December 04, 2024

سندھ کابینہ نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں سرکاری ملازمتوں سے فوتی کوٹا ختم کرنے کی منظوری دےدی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدات کابینہ کا 5 گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ معمولی آٹسٹک بچوں کو عام سرکاری اور نجی اسکولوں میں داخلے سے انکار کے مسئلے کو حل کرنے کےلیے ڈائریکٹوریٹ آف انکلوژو ایجوکیشن قائم کرنے اور سندھ کابینہ نے فوتی کوٹے پر سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں عمل درآمد کی منظوری دے دی۔

کابینہ کی دیہی آبادی کو صاف پانی اور صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سندھ پیپلز رورل سوک سروسز کمپنی کا قیام کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس کا مقصد دیہی علاقوں میں رہنے والی سندھ کی 61 فیصد آبادی کو صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپور خاص اضلاع میں اس مقصد کام کرنے کے لیے ورلڈ بینک 400 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

سندھ کابینہ نے وائس چانسلرز کے تقرر کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔ تعلیمی بورڈز میں مسائل اور کوتاہیوں کو دور رکنے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کمیٹی تعلیمی بورڈز کی کارکردگی میں بہتری کے لیے سفارشات پیش کرے گی وزیر تعلیم، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ کابینہ کمیٹی میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں