مریم نواز پنجاب کے بچوں کو اسکالرشپ، گنڈاپور اور بشریٰ اسلحہ دے رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

مریم نواز نے آئینہ دکھایا تو فتنہ پارٹی کے چمچے کڑچھے طیش میں آگئے،وزیر اطلاعات پنجاب بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل


ویب ڈیسک December 04, 2024

لاہور:

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے آئینہ دکھایا تو فتنہ پارٹی کے چمچے کڑچھے طیش میں آگئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز پنجاب کے بچوں کو اسکالرشپ جبکہ گنڈاپور اور بشریٰ پیٹرول بم اور اسلحہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  وفاق کے لیے فنڈز سے وفاق پر ہی جتھوں سے حملہ آور ہونے والا گروہ قوم کا اصل دشمن ہے، یہ  غیر ملکیوں اور شدت پسندوں کے ساتھ اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو اسلحہ پولیس اہلکاروں کے پاس نہیں تھا وہ فتنہ پارٹی کے احتجاجی گروہ کے پاس تھا،  مریم نواز کی ہدایات کے مطابق پنجاب پولیس کا ہر اہلکار غیر مسلح تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب پولیس مسلح ہوتی تو غیر ملکی اور شدت پسندوں کا گروہ اٹک پل کراس نہ کرتا۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں