کراچی؛ تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار

اسلام آباد میں درج مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا، پولیس، تحریک انصاف کی مذمت


اسٹاف رپورٹر December 04, 2024
جب بھی موقع ملے گا تو دوبارہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکوں گا، عالمگیر خان۔ فوٹو: فیس بک

کراچی:

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان محسود کو پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ان پر اسلام آباد میں درج مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ترجمان تحریک انصاف نے گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ 

تفصیلا ت کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان محسود کو گلشن اقبال میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا، انہیں اسلام آباد میں درج میں مختلف مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے، وہ آج اسلام آباد سے اپنے گھر پہنچے تو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ 

راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ عالمگیر خان کو فوری رہا کیا جائے، ہم اس گرفتاری کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں