علیمہ خان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست مسترد، عدالت نے 10 ہزار جرمانہ عائد کردیا

علیمہ خان نے ایک روز قبل اڈیالہ میں ملاقات کی، درخواست عدالتی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے، عدالت کا فیصلہ


کورٹ رپورٹر December 04, 2024

راولپنڈی:

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان سے ملاقات کیلیے علیمہ خان کی جانب سے دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی بانی چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر دائر درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا۔

عدالت نے علیمہ خان پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور فیصلے میں لکھا کہ 
علیمہ خان نے گزشتہ روز جیل میں باقاعدہ ملاقات کی تھی، اس کے باوجود درخواست دینا عدالتی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے دوپہر تین بجے محفوظ کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں