اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم کو خط

وزیراعلیٰ نے اپنے خط میں اسلام آباد میں پشتونوں کی بلاجواز گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے


ویب ڈیسک December 04, 2024

پشاور: ‏وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کی بلاجواز گرفتاریوں پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط ارسال کردیا، جس میں اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کے ساتھ  بلاجواز گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے اقدامات انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں، موجودہ حالات میں نفرت کو ہوا دینے سے ملک پر طویل المدتی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں