النصر فٹبال کلب کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ کا کہنا ہے کہ مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔
چینل سعودی عربیہ کے پروگرام ’لاسٹ سیشن‘ میں ولید کا کہنا تھا کہ لاکر روم میں رونالڈو کے سامنے پہلی بار بات کرتے ہوئے انہیں کوئی خوف نہیں تھا اور وہ کبھی رونالڈو کے سامنے نروس نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ شروع میں رونالڈو کے بہت قریب تھے۔ انہیں ملک کی ثقافت، کلب اور دیگر چیزوں کے متعلق معلوم نہیں تھا اور وہ ہمیشہ ان سے تفصیلات پوچھتے رہتے تھے۔
مزید پڑھیں: مداح نے رونالڈو کو چیلنج ہرا کر 1 ملین ڈالر کا انعام جیت لیا
ولید نے بتایا کہ انہوں نے اسلام قبول کرنے کے متعلق رونالڈو سے بات کی تھی اور انہیں اس میں دلچسپی تھی۔ ایک دفع انہوں نے گول کر کے میدان میں سجدہ کیا۔ جب رونالڈو نے سجدہ کیا تو تمام کھلاڑیوں نے ہم آواز ہوکر (اللہ اکبر) کا نعرہ لگایا۔ وہ جب بھی آذان سنتے ہیں تو کوچ سے ٹریننگ روکنے کا کہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کے یوٹیوب چینل کا پہلا مہمان کون؟
ان کا کہنا تھا کہ رونالڈو اسلام قبول کرتے ہیں یا نہیں اس سے قطع نظر وہ ایک نظم و ضبط رکھنے والے کھلاڑی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس مقام تک پہنچیں ہیں۔