کراچی؛ ملیر میمن گوٹھ میں تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا، 2 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ اسد اور 45 سالہ ریاض کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر December 04, 2024

ملیر میمن گوٹھ لنک روڈ کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے 2 موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور متوفین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منقتل کر دیا۔

ایس ایچ او میمن گوٹھ گل بیگ نے بتایا کہ حادثے کا شکار افراد 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنھیں ٹریلر نے روند دیا تھا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹریلر کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ اسد اور 45 سالہ ریاض کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی ہونے والے 45 سالہ لکھو اور اس کے بیٹے 20 سالہ سدھورہ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے کا شکار افراد میمن گوٹھ کے ہی رہائشی بتائے جاتے ہیں تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں