کراچی؛ گلستان جوہر میں رہائشی عمارت کی لفٹ اور ڈک کے درمیان پھنس کر نوعمر لڑکا جاں بحق

رہائشی عمارت کے نوجوان نے روتے ہوئے بتایا کہ اس نے لفٹ روکنے کیلیے سارے بٹن دبائے لیکن لفٹ نہیں روکی


اسٹاف رپورٹر December 05, 2024

کراچی؛ گلستان جوہر میں رہائشی عمارت کی لفٹ اور ڈک کے درمیان پھنس کر نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 19 میں رہائشی عمارت کی لفٹ اور ڈک کے درمیان پھنس کر نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 10 سالہ کریم کے نام سے کی گئی ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ ہیوی مشینری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور سخت جدوجہد کے بعد ہیوی کٹر کی مدد سے لفٹ کے فرش کو کاٹ کر پھنسے ہوئے بچے کو باہر نکالا اس دوران وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال لیجائی گئی۔

اس حوالے سے رہائشی عمارت کے نوجوان کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ وہ گراؤنڈ فلور سے لفٹ میں اپنے فلیٹ پانچویں منزل پر جا رہا تھا اس دوران 2 بچے بھاگتے ہوئے آئے اور انھوں نے لفٹ کا دروازہ کھول دیا جو کہ چل گئی تھی۔

اس دوران ایک بچہ تو لفٹ کے اندر آگیا جبکہ دوسرا بچہ سوار نہ ہو سکا اور اس کی ٹانگ لفٹ میں تھی اور وہ لفٹ اور ڈک کے درمیان پھنس گیا اس دوران لفٹ پانچویں منزل تک اسے گھسیٹے ہوئے لے گئی۔ 

نوجوان نے روتے ہوئے بتایا کہ اس نے لفٹ روکنے کے لیے سارے بٹن بھی دبائے تھے لیکن لفٹ نہیں روکی جس کے نتیجے میں لڑکا زندگی سے چلا گیا واقعہ کے بعد اپارٹمنٹ کے مکین افسردہ ہوگئے اور واقعہ پر انھوں نے اپنے شدید غم کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں