کراچی؛ لیاری میں ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد

ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے،پولیس


اسٹاف رپورٹر December 05, 2024

لیاری کے علاقے بغدادی ٹیلیفون ایکسچینج گلی نمبر 4 میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔

متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا جس کی شناخت 35 سالہ ونوت ولد مہک جی کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس اس حوالے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں