شارع فیصل پولیس نے راشد منہاس روڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈکیت کو طیب جبکہ ساتھی کو فرحان کے نام سے شناخت کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے 2 پستول، گولیاں، 3 موبائل فونز، لیپ ٹاپ، 2 چیک بک اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
گرفتار ڈکیت ٹیپو سلطان کے علاقے سے اسلحہ کے زور پر واردات کر کے فرار ہوئے تھے جبکہ مقابلے میں ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے تیموریہ تھانے سے چھینی ہوئی بغیر نمبر کی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔