پیٹرول قیمتوں میں اضافے پر وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہیں جبکہ حکومت نے بلاجوازاضافہ کر رکھا ہے



لاہور:

لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کر دیئے۔

جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہیں جبکہ حکومت نے بلاجوازاضافہ کر رکھا ہے۔

عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

جسٹس جواد حسن نے پی آئی اے کے 26 پائلٹوں کی لائسنس معطلی کے خلاف درخواست پر ڈی جی سول ایوی ایشن اور سیکریٹری سول ایوی ایشن کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

 جبکہ پائلٹوں کے خلاف حتمی کارروائی سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں