کراچی:
ساحل سمندر پر تفریح کے لیے آنے والے لڑکا اور لڑکی سے بدتمیزی کرنے اور رشوت طلب کرنے پر ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے واقعہ میں ساحل تھانے کے ایس ایچ او، ریاض سلیمانی اور دیگر 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اُس وقت اٹھایا گیا جب ایک لڑکا اور لڑکی نے ساحل سمندر پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے بدتمیزی اور رشوت کے مطالبے کی شکایت کی تھی۔
ترجمان کے مطابق، شکایت کے بعد فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور ڈی آئی جی ساؤتھ نے مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے طور پر انہیں معطل کر دیا۔
مزید انکوائری جاری ہے تاکہ اصل صورتحال کا پتہ چلایا جا سکے اور قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔