’فائنل کال‘ کا دن آن پہنچا، چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ آج متوقع

حیران کن طور پر ایجنڈے میں بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کا معاملہ شامل نہیں ہے


اسپورٹس ڈیسک December 05, 2024

کراچی:

چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا حتمی فیصلہ آج متوقع ہے، فیصلے کے لیے منعقدہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں محسن نقوی بھی شرکت کریں گے، وہ آج صبح دبئی روانہ ہوں گے۔ 

پاکستانی پارٹنر شپ یا فیوژن فارمولے میں بھارت کی عدم دلچسپی سامنے آ چکی ہے، آئی سی سی کے نئے سربراہ جے شاہ جمعرات کو بورڈ ممبران سے اہم میٹنگ کرنے جارہے ہیں۔

حیران کن طور پر ایجنڈے میں بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کا معاملہ شامل نہیں ہے،جے شاہ نے اسے تعارفی نشست قرار دیا ہے، البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی میٹنگ میں ایونٹ کے معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

دریں اثنا چیمپئنز ٹرافی کے لیے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرنو کے کام میں تیزی آگئی، پی سی بی کے مطابق صرف 53 روز میں مجموعی طور پر 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا۔

چیئرمین محسن نقوی نے اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کرکے پیش رفت کا جائزہ لیا، گراؤنڈ کی مرکزی بلڈنگ کا گرے اسٹرکچر 100 فیصد جبکہ پویلین بلڈنگ کا 90 فیصد مکمل ہوگیا۔

انکلوژرز کے تعمیراتی کام کی 75 فیصد تکمیل کر لی گئی، نشستوں کے لیے اسٹرکچر کی تعمیراورخندق کاکام آخری مرحلے میں داخل ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں