DERA GHAZI KHAN:
پنجاب اور خیبرپختونخواہ سرحدی چوکی پر کالعدم تنظیم کے خوارجیوں سے رواں ہفتے پولیس کا تیسری مرتبہ ٹکراؤ ہوا۔
ترجمان کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پولیس اور خوارجیوں کے مابین ٹکراؤ پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
اطلاع ملتے ہی خوارجی دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے ڈی پی او سید علی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی پی او کی سربراہی میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے خلاف سخت مقابلہ ہوا، جس میں خوارجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دہشت گرد اپنے مذموم مقصد کی ناکامی دیکھ کر زخمی ساتھیوں کے لیے فرار ہو گئے۔
ترجمان ڈیرہ غازی خان پولیس کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے میں تیسری مرتبہ خوارج کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔