سوشل میڈیا پر کنٹینر سے گرائے جانے والے کارکن کی ہلاکت کی خبر جھوٹی نکلی

زخمی کارکن طاہر عباس کو علاج کے بعد کے پی وزیر اعلیٰ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے


خبر ایجنسی December 05, 2024

پشاور:

تحریک انصاف کے26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوئے احتجاج کے دوران کنٹینر سے گرایا جانے والا کارکن طاہر عباس منظر عام پر آگیا ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل اس کی ہلاکت کی خبریں دم توڑ گئی ہیں۔

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ایکس پر ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو کنٹنیر پر بیٹھے نماز پڑھتے دیکھا گیا، وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے اس شخص کو کنٹینر سے نیچے گرا دیا۔

ابھی تفتیش جاری تھی کہ اس دوران ایکس پر ہی اس شخص کی ایک وڈیو سامنے آئی جس میں اس نے بتایا کہ اس نے اپنے دوستوں سے شرط لگائی تھی کہ وہ کنٹینر پر چڑھ کر وڈیو بنائے گا۔

پی ٹی آئی نے بیان میں کہا کہ طاہر عباس کو علاج کے بعد وزیراعلی ہاوس خیبرپختونخوا منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں