لاہور:
تجزیہ کار فیصل حسین کا کہنا ہے کہ وہ کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں کر سکتے یہ تو مستقبل میں پتہ چلے گا، ہم دیکھیں کہ اس وقت کیا ہو رہا ہے اس وقت جو ہو رہا ہے اس کے پاکستان، پاکستان کی سلامتی ، پاکستان کے زمینی حالات پر کیا اثرات پڑھ سکتے ہیں.
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن کیا ہمیں اندازہ نہیں ہو رہا کہ سیاسی اختلافات بہت خطرناک شکل اختیار کر چکے ہیں؟.
تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ مفاہمت سے مزاحمت تک، سیکڑوں لاشوں سے بارہ لاشوں تک اور پھر ایک لاش جو کنٹینر سے گری تھی آج ہم نے اس کو خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے ساتھ بیٹھے ہوئے بھی دیکھا.
تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کمیونیکیشن گیپ ہے، آپ نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا ہوا ہے لہذا اس طرح کی کنفیوژن تو آئے گی، لگتا یہ ہے کہ حکومت چاہ رہی ہے کہ وہ گھٹنوں کے بل چل کر آئیں جبھی ان سے بات ہو تو میرے خیال میں اس طرح بات نہیں ہو گی.
تجزیہ کار شکیل انجم نے کہا کہ جہاں تک بانی پی ٹی آئی کے آخری کارڈ کی بات ہے جو حالات میں تو دکھائی نہیں دیتا بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ ان کے پاس ایک بہت ہی اچھا موقع تھا جو انھوں نے گنوا دیا، اگر وہ سنگجانی میں بیٹھ جاتے تو ان کے مجمع میں اضافہ ہو جانا تھا.
تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ انھوں نے مفاہمت تو کی نہیں مزاحمت ہی کی ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ اسٹریٹ پاور ان کے ساتھ ہے، آخری کارڈ یہ ہے کہ حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے ہی سیدھی بات چیت کرنے کی کوشش کریں گے، ظاہر ہے اس کے لیے آخری حربہ بھرپور طریقے سے استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔