الو ارجن کی فلم پشپا 2 کی اسکریننگ کے موقع پربھگدڑ مچنے سے خاتون ہلاک، بیٹا زخمی

فلم پشپا 2: دا رول کی اسکریننگ ایک افسوسناک حادثے کے باعث مداحوں کے لیے سوگوار بن گئی


ویب ڈیسک December 05, 2024

جنوبی بھارت کے سپر اسٹار اللو ارجن کی فلم پشپا 2: دا رول کی اسکریننگ ایک افسوسناک حادثے کے باعث مداحوں کے لیے سوگوار بن گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کی شام حیدرآباد کے ایک تھیٹر میں فلم کی نمائش کے موقع پر، اللو ارجن سمیت فلم کے اداکار اسکریننگ پر پہنچے جن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہزاروں مداح جمع ہوئے۔ ہجوم کے دباؤ کے باعث تھیٹر کا مرکزی دروازہ گر گیا، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔

اس افسوسناک واقعے میں 35 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی جبکہ اس کا 9 سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا، جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے ہجوم کو قابو میں کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، جس سے صورتحال مزید بگڑ گئی، اور اضافی نفری طلب کرنا پڑی۔

رپورٹس کے مطابق فلم کی مقبولیت کے باعث ممبئی اور دہلی کے بڑے سنیما گھروں میں ٹکٹ کی قیمتیں 2500 بھارتی روپے سے بھی تجاوز کر چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں