کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں جمع کرادی، سماعت آج ہوگی


ویب ڈیسک December 05, 2024

کراچی:

شہر قائد کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 27 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے، اس حوالے سے کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد ماہ اکتوبر کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔

نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے الیکٹرک کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔

بجلی کی قیمت میں 27 پیسے فی یونٹ کی کمی سے کے الیکٹرک صارفین کو 46 کروڑ سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک سے آج میرٹ آرڈر پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں