اے این ایف آپریشنز میں 20 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

4 کارروائیوں میں 16.7 کلو منشیات اور 23 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا


ویب ڈیسک December 05, 2024
(فوٹو: فائل)

راولپنڈی:

اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں 20 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں 4 مختلف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 16.7 کلو گرام منشیات اور 23 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
ٹنڈو جام حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 5 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ دریں اثنا حیدر آباد میں ایک اور یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 2 کلو چرس اور 23 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

گرفتار کیے گئے ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

اے این ایف کی دیگر کارروائیاں
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بحرین کے لیے روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 2.5 کلو آئس برآمد کی گئی۔ اُدھر رائیونڈ روڈ قصور میں رکشے میں چھپائی گئی 7.2 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔