ایشیا کپ میں سلور میڈل جیتنے والی قومی جونیئر ہاکی ٹیم آج لاہور پہنچے گی

ٹیم کو جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت سے شکست ہوئی


اسپورٹس ڈیسک December 05, 2024

لاہور:

جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں سلور میڈل جیتنے والی قومی جونیئر ہاکی ٹیم مسقط سے آج لاہور پہنچے گی، ٹیم کو جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت سے شکست ہوئی۔

مسقط میں کھیلے گئے جونیئر ایشیا کپ میں وکٹری اسٹیڈ تک رسائی پانے والی ٹیم کی وطن روانگی سے پہلے ٹیم ہیڈ کوچ قمر ابراہیم نے کھلاڑیوں کو مزید محنت کرنے کی ہدایت کی۔

ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ آپ نے کم وقت میں تین چار دن کے کیمپ کے بعد اچھی کارکردگی دکھائی، فائنل بھی ہمیں جیتنا چاہیے تھا۔  ہم نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے اب اسی ورلڈ کپ کو ٹارگٹ بنانا ہے اور جہاں جہاں خامیاں ہیں، ان کو دور کرنے پر توجہ دیں تاکہ ہم قوم کو خوشیاں دے سکیں۔

ایکسپریس نیوز سے بات میں قمر ابراہیم کا موقف تھا کہ انڈین ٹیم گزشتہ پانچ ماہ سے یورپ میں ٹریننگ ٹور کے ساتھ میچز کھیلتی رہی، اس کے مقابلے میں ہمارے پاس وسائل بہت کم ہیں، ان لڑکوں میں ٹیلنٹ ہے۔ ٹائٹل جیتنے کے لیے ان کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھلانا ہوں گے۔

ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ سات لڑکے تو بالکل نئے تھے اور پہلی بار ٹیم کے ساتھ ٹور کر رہے تھے، پاکستان حکومت کو چاہیے کہ وہ قومی کھیل کو زیادہ فنڈز دے تاکہ ہاکی فیڈریشن زیادہ بہتر پلاننگ کے ساتھ لڑکوں کو ٹورنامنٹس کے لیے تیار کر سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں