سپریم کورٹ؛ محکمہ صحت کے ملازمین کو مستقل کرنے کا معاملہ پختونخوا کابینہ کو بھیج دیا گیا

صوبائی کابینہ ملازمین کو مستقل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق 3 ماہ میں فیصلہ کرے، ریگولر بینچ


ویب ڈیسک December 05, 2024

اسلام آباد:

سپریم کورٹ کے ریگولر بینچ نے خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے گریڈ ایک سے 12 تک ملازمین کو مستقل کرنے کا معاملہ صوبائی کابینہ کو بھیج دیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی ریگولر بینچ نے کیس سماعت کی۔

ریگولر بینچ نے ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ ملازمین کو مستقل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق 3 ماہ میں فیصلہ کرے۔

ملازمین کے وکیل نے کہا کہ 58 مختلف پراجیکٹس کے لیے بھرتیاں کی گئی تھیں۔ وکیل خیبر پختونخوا حکومت نے کہا کہ تھرڈ پارٹی ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا سکتا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ صوبائی حکومت کو معاملہ دیکھنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں