غزہ حملوں پر برطانوی شہریوں کا احتجاج اسرائیل برا مان گیا

اسرائیلی فوج نے غیر معمولی انداز میں برطانیہ کو براہ راست مخاطب کرنے کے لیے ٹویٹر کا سہارا لیا

اسرائیلی فوج نے غیر معمولی انداز میں برطانیہ کو براہ راست مخاطب کرنے کے لیے ٹویٹر کا سہارا لیا. فوٹو؛فائل

FAISALABAD:
اسرائیلی فوج نے غزہ حملوں کے خلاف برطانوی شہریوں کے احتجاج کا سخت برا منایا ہے۔


اسرائیلی فوج نے غیر معمولی انداز میں برطانیہ کو براہ راست مخاطب کرنے کے لیے ٹویٹر کا سہارا لیا اور پیغام میں ایسی تصاویر پوسٹ کیں جن میں برطانوی پارلیمنٹ اور ویسٹ منسٹرکو راکٹوں، بندوقوں کی زد میں دکھایا گیا، فوجی ترجمان نے ٹویٹ کیا کہ اگر ایسا ہی حملہ تمہارے گھروں پر ہو تو تمہارا کیا ردعمل ہوگا؟ایسا عام طور پر نہیں ہوتا کہ کسی ملک کی فوج براہ راست دوسرے ملک کو مخاطب کرے یا انتباہ کرے۔
Load Next Story