کراچی میں سردی میں اضافہ، کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری ریکارڈ

گزشتہ روز کے مقابلے میں شہر کا درجہ حرارت 4.3 ڈگری گر گیا


ویب ڈیسک December 05, 2024
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

کراچی:

شہر قائد میں خنکی اور سردی بڑھنے سے آج کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں شہر کا درجہ حرارت 4.3 ڈگری گر گیا، بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت 20.8 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔

جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہوائیں کراچی شہر پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں کے دوران رات کے وقت درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں