فلسطین کی آزاد، خودمختار ریاست کے قیام کے حامی ہیں ، بھارت

بھارت نے حماس اسرائیل تنازع سے متعلق اقوام متحدہ کی 10 قراردادوں کی حمایت کی ، وزیرخارجہ جے شنکر


ویب ڈیسک December 05, 2024

بھارت کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے فلسطین اور اسرائیل پر مشتمل 2 ریاستوں کے قیام کے حامی ہیں۔

بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر نے راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اسرائیل کے ساتھ ساتھ علیحدہ ، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اپنے دیرینہ موقف پر قائم ہے۔ فلسطینی کی آزاد ریاست کے حامی ہیں۔

بھارتی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے بعد فلسطین سے متعلق 13 قراردادیں اقوام متحدہ میں پیش کی گئیں۔ بھارت نے ان قراردادوں میں سے 10 کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ 3 میں غیر حاضر رہا۔ تنازع سے متاثرفلسطینیوں کے لیے امداد بھی فراہم کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت ماضی میں اسرائیل کے ساتھ خطرناک اور جدید ہتھیاروں کے لاکھوں ڈالر کے معاہدے کر چکا ہے جو اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف استعمال کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں