بائیکیا رائیڈر کے قاتل کو سزا؛ موت ہونے تک پھندے پر لٹکائے رکھنے کا حکم

بائیکیا موٹر سائیکل رائیڈر کے ساتھ ڈکیتی اور قتل گھناؤنا و ناقابل معافی جرم ہے، عدالت کے ریمارکس


ویب ڈیسک December 05, 2024
(فوٹو: فائل)

راولپنڈی:

بائیکیا رائیڈر کے قاتل کو عدالت نے موت ہونے تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھنے کی سزا کا حکم دے دیا۔

بائیکیا رائیڈر کے ساتھ ڈکیتی اور اس کے قتل کے کیس میں عدالت نے ملزم منیر احمد کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ مجرم نے بائیکیا موٹر سائیکل بک کرنے کے بعد راستے میں ڈکیتی کرکے اسے قتل بھی کردیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نہ ہو۔  عدالت نے ریمارکس دیے کہ بائیکیا موٹر سائیکل رائیڈر کے ساتھ ڈکیتی اور قتل گھناؤنا و ناقابل معافی جرم ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل رشید نے مجرم کو ڈکیتی کے جرم میں 7 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ کی بھی سزا سنائی۔ علاوہ ازیں چھینے گئے موٹر سائیکل کی برآمدگی کے جرم میں 3 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں