نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی اور بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے۔
بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی اور آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کا امکان ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ نے دعوی کیا کہ پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کی بجائے ٹو نیشن فامولا دیا، امکان ہے کہ یو اے ای وہ دوسرا وینیو بنے گا جہاں 15 میں سے 5میچز ہوں گے۔
پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے ہائبرڈ ماڈل قبول کر لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل قبول کرنے کے بدلے نیوٹرل وینیو پر بھارت سے 3 ملکی سیریز کھیلنے کی شرط بھی عائد کی۔ بھارت سہہ فریقی سیریز کرانے کا مطالبہ منظور نہیں کرے گا۔
چیمیئنز ٹرافی؛ دبئی پاک بھارت کرکٹ دنگل کا اکھاڑہ بنے گا
ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کے تین لیگ میچز ایک سیمی فائنل اور فائنل یو اے ای ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماڈل تسلیم کے لیے 4 سے 5 شرائط رکھی ہیں، تاہم پاکستان کی شرائط منظور کیے جانے کا امکان نہیں ہے جبکہ براڈ کاسٹرز کو بھی پاکستان کی شرائط سے اتفاق نہیں وہ بھی مخالفت کریں گے۔