9 مئی؛ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی و دیگر پر فرد جرم عائد

تمام ملزمان کا صحت جرم سے انکار، انسداد دہشتگردی عدالت نے 16 دسمبر کو گواہان کو طلب کرلیا


ویب ڈیسک December 05, 2024

لاہور:

انسداد دہشتگردی عدالت میں 9  مئی کو گاڑیاں جلانے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے جیل میں قائم عدالت میں سماعت کی، شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت تمام ملزمان کوجیل میں قائم عدالت میں پیش کیا گیا۔ 

سماعت کے بعد 9 مئی کو گاڑیاں جلانے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور سینیٹر اعجاز چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کی گئی، تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ 

ملزمان کے صحت جرم سے انکار کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت نے 16 دسمبر کو گواہان کو طلب کرلیا۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے برہان معظم ملک عدالت میں پیش ہوئے، واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں