انکت تیواری اور ارجیت سنگھ کا نیا گانا 'تم کیا ہو' ریلیز: جان ابراہام اور سنجیدہ شیخ شامل

جان ابراہام کو حال ہی میں نکھیل اڈوانی کی فلم ویدا میں دیکھا گیا، جبکہ سنجیدہ نے اس سال دو بڑے پروجیکٹس میں کام کیا


ویب ڈیسک December 06, 2024

ممبئی: مشہور گلوکار انکت تیواری اور ارجیت سنگھ کا نیا گانا 'تم کیا ہو' ریلیز ہو چکا ہے، جو انکت کے نئے ای پی "انڈرریٹڈ" کا حصہ ہے۔ گانے کی ویڈیو میں اداکار جان ابراہام اور سنجیدہ شیخ کی خوبصورت اداکاری نے دھوم مچا دی ہے۔

'تم کیا ہو'، انکت تیواری اور ارجیت سنگھ کے 11 سال بعد دوبارہ اشتراک کا نتیجہ ہے، جو پہلے فلم آشقی 2 کے ہٹ گانوں میں ساتھ کام کر چکے ہیں۔ گانے کی دھن، بول اور جذباتی گہرائی شائقین کے دلوں کو چھو رہی ہے۔

ویڈیو میں جان ابراہام اور سنجیدہ شیخ کی جوڑی نے محبت، خواہش اور جذباتی کمزوری کے تھیم کو بہترین انداز میں پیش کیا ہے۔

گانا 'تم کیا ہو' کو اس کی کہانی، دلکش میوزک اور اعلیٰ پروڈکشن ویلیو کی وجہ سے زبردست تعریف مل رہی ہے۔ ای پی "انڈرریٹڈ" کے دیگر گانے بھی موسیقی کے شوقین افراد کے لیے دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں۔

فلمی محاذ پر جان ابراہام کو حال ہی میں نکھیل اڈوانی کی فلم ویدا میں دیکھا گیا، جبکہ سنجیدہ نے اس سال دو بڑے پروجیکٹس میں کام کیا – سدھارتھ آنند کی ایکشن تھرلر فائٹر اور سنجے لیلا بھنسالی کی مشہور ویب سیریز ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں