بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے پھر رضامند، کمیٹی تشکیل دے دی، علی محمد خان

اگر بات چیت چل  نکلتی ہے تو یہ اچھی بات ہے، ڈائیلاگ سے راستہ نکلے گا اور اس کے علاوہ کوئی حل نہیں، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک December 05, 2024

رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا راستہ بند نہیں کیا، انہوں نے آج مذاکرات کے حوالے سے پی ٹی آئی کمیٹی بنائی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا راستہ بند نہیں کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے آج مذاکرات کے حوالے سے پی ٹی آئی کمیٹی بنائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بات چیت چل نکلتی ہے تو یہ اچھی بات ہے اور میری ذاتی رائے ہے ڈائیلاگ ہی کوئی راستہ کھولے گا، اس کے علاوہ اور کوئی طریقہ نہیں ہے۔ کوئی بھی جماعت پاکستان کی تباہی نہیں چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی سے آج بھی نہیں ملنے دیا گیا،15 نومبر کو میں آخری بار بانی پی ٹی آئی سے ملا۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز کے حق میں کوئی بھی نہیں ہے ، سوشل میڈیا کے حوالے سے حکومتی اقدامات عوام کو کنٹرول کرنے کی کوشش ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت کسی اور کی ہے اور مینڈیٹ کسی اور کا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مشکلات میں بالکل اضافہ ہوا ہے، ہم ان مشکلات کا سامنا کریں گے ،لیکن میں اُمید کرتا ہوں کہ ہم ان مشکلات سے نکل آئیں گے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنا مینڈنٹ مانگنے والوں کی مہمان نوازی کی بجائے ان پر گولیاں چلائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی سے پہلے ہوم ورک کرنا چاہیے ،اے پی سی جیسے معاملات پر پہلے سے رابطہ ہونا چاہیے ،جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مدار س کو سپورٹ دی جانی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں